برطرفی کے پیچھے خفیہ ہاتھ تھا، یوسف رضا گیلانی

Yousaf Raza Gilani

Yousaf Raza Gilani

اسلام آباد : (جیو ڈیسک)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ انکی برطرفی کے پیچھے خفیہ ہاتھ تھا جس کا انکشاف وہ وقت آنے پر کریں گے۔پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے سابق وزیراعظم نے بھی خطاب کیا۔ جس میں خوب بولے۔ یوسف رضا گیلانی نے انکشاف کیا کہ ان کی برطرفی کے پیچھے خفیہ ہاتھ ملوث ہیں۔

انہوں نے خفیہ ہاتھوں کی وضاحت نہیں کی۔ مگر کہا وہ وقت آنے پر بتائیں گے کہ انہیں نااہل کیسے قرار دیا گیا۔ یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں انہیں فاروق لغاری بننے سے انکار کی سزا دی گئی۔ انہیں اپنے کسی بھی اقدام پر ندامت نہیں۔