بریڈ پٹ کیلئے انجلینا جولی نے ہیلی کاپٹر خرید لیا

Brad Pitt Angelina

Brad Pitt Angelina

لاس اینجلس: (جیو ڈیسک) بریڈ پٹ کی محبت میں ہالی ووڈ ایکشن گرل انجلینا جولی نے ایک ملین ڈالرز کا ہیلی کاپٹر خرید لیا۔ بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کی شادی کی تیاریاں زوروں پر ہیں ۔ ایکشن گرل انجلینا جولی کافی دن سے پریشان تھیں کہ اپنے ہونے والے دولہا کو ایسا کیا تحفہ دیں کہ وہ خوش ہو جائیں ۔

انجلینا کی یہ مشکل ہوئی آسان اور انھوں نے خرید لیا ایک ہیلی کاپٹر بریٹ پٹ کے نام ۔ ایک ملین ڈالرز کا ہیلی کاپٹر بریڈ پٹ اور انجلینا دونوں کے کام آئے گا شادی کے دن ۔