بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن بنیں گے دیسی ہیملٹ

abhishek

abhishek

ممبئی: (جیو ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن بنیں گے دیسی ہیملٹ شیکسیئرکے یادگار ڈرامے ہیملٹ کو فلمی شکل میں پیش کیا جارہا ہے۔ شیکسپیئر کے ڈراموں کو ہالی ووڈ میں فلمی شکل میں کئی بار پیش کیا جاچکا ہے۔ اسی دیکھا دیکھی میں بالی ووڈ ڈائریکٹر ڈھولیا نے بھی ہمت کی اور اعلان کیا مشھور زمانہ ڈرامہ ہیملٹ کو فلمی شکل میں لانے کا۔

دیسی ہیملٹ کے لئے پہلے ریتھک روشن نظرانتخاب ٹھہرے تھے مگر پھر ان کی جگہ لے لی ابھیشک بچن نے۔ اس فلم میں پہلے ریتھک روشن کے ساتھ تو ایشوریارائے کی جوڑی بنی تھی، اب دیکھتے ہیں ہیرو بدلنے سے ہیروئن بھی تبدیل ہوتی ہے یا بیگم کے ساتھ ابھیشک ایک اور فلم بنائیں گے ۔