بزم غلامان مقصودیہ کے زیر اہتمام مرکزی پرچم کشائی کی تقریب زیر صدارت پیر سید باقر علی شاہ بخاری کے منعقد کی گئی

تلہ گنگ ( تحصیل رپورٹر )بزم غلامان مقصودیہ کے زیر اہتمام مرکزی پرچم کشائی کی تقریب آستانہ عالیہ کوٹگلہ شریف میں زیر صدارت پیر سید باقر علی شاہ بخاری کے منعقد کی گئی۔ تلہ گنگ سے بزم غلامان مقصودیہ کا بڑا قافلہ زیر نگرانی الحاج حافظ صابر ایوب نقشبندی کے کوٹگلہ شریف پہنچا جس کے ساتھ راستے میں پچنند، بنجرہ ، ملتان خورد سمیت دیگر علاقوں سے سینکڑوں موٹر سائیکلوں پر مشتمل قافلہ کوٹگلہ شریف تقریب میں پہنچا۔ عظیم الشان پرچم کشائی بدست مبارک پیر سید محمد باقر علی شاہ بخاری نے فرمائی۔

تحصیل تلہ گنگ کی تمام مذہبی تنظیمات نے کثیر تعداد میں اس تقریب میں شرکت کی جس کا شاندار استقبال کوٹگلہ شریف کی میلاد کمیٹی سمیت دیگر تنظیمات نے کیا۔ تقریب میں بزم غلامان مقصودیہ تلہ گنگ کے اراکین، علامہ محمد زبیر اسلم چشتی چیف کوآرڈینیٹر بزم کاروان عشق مصطفی تلہ گنگ، مسعود الحسن سبال، بزم غلامان مقصودیہ پچنند سمیت کثیر تعداد عاشقان رسول نے شرکت کی۔