بزم کاروان عشق مصطفی تلہ گنگ کے زیر اہتمام تلہ گنگ شہر خصوصی طور پر تلہ گنگ کے مرکز کو خوبصورت رنگ برنگی لائیٹوں سے سجا دیا

تلہ گنگ ( تحصیل رپورٹر )بزم کاروان عشق مصطفی تلہ گنگ کے زیر اہتمام تلہ گنگ شہر خصوصی طور پر تلہ گنگ کے مرکز کو خوبصورت رنگ برنگی لائیٹوں سے سجا دیا۔ بزم کاروان عشق مصطفی تلہ گنگ کے زیر اہتمام لائیٹنگ کا آغاز کردیا گیا اور سارا شہر رنگ برنگی لائیٹوں اور برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سج گیا۔ لائیٹنگ کی افتتاحی تقریب زیر نگرانی الحاج حافظ صابر ایوب نقشبندی(سرپرست اعلیٰ بزم کاروان عشق مصطفی تلہ گنگ) کے منعقد ہوئی جس میں عالم اسلام کی معروف شخصیت علامہ مفتی محمد حنیف قریشی نے خطاب کیا۔

انہوں نے بزم کاروان عشق مصطفی تلہ گنگ کے صدرو جملہ اراکین کی کاوشوں کو بے حد سراہا۔ اس موقع پر الحا ج صا بر ایو ب نقشبند ی نے میڈ یا سے خصو صی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد شہر کو کونے کونے، گلی گلی اور بازاروں کو رنگ برنگے بینرز اور لائیٹنگ سے سجانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ سالانہ مرکزی پرچم کشائی کی تقریب کو بھی بھرپور طریقے سے یادگار بنانے کے لیئے اراکین انتھک محنت کر رہے ہیں۔

بزم کاروان عشق مصطفی تلہ گنگ کے زیر اہتمام مرکزی پرچم کشائی کی عظیم الشان تقریب 20جنوری بروز اتوار فوڈ گودام چوک تلہ گنگ میں ہوگی۔ پرچم کشائی کا آغاز دن گیارہ بجے ضیائ قمرااسلام سے ہوگا۔

صدیق آباد چوک میں بھی عظیم الشان پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی جبکہ مختلف راستوں سے 2بجکر 30منٹ پر مرکزی تقریب فوڈ گودام چوک تلہ گنگ میں منعقد ہوگی جس میں فخر تلہ گنگ محمد اکرام رضا قادری خصوصی طور پر بارگاہ رسالت میں مدحت سرائی کریں گے جبکہ حضرت علامہ ضیاء المصطفیٰ حقانی لاہور خصوصی خطاب کریں گے۔