بشارالاسد کی قسمت کا ستارہ ڈوب چکا ہے،ایہود باراک

Ehud Barak

Ehud Barak

اسرائیل کے وزیردفاع ایہود باراک نے کہا ہے کہ بشارالاسد کی قسمت کا ستارہ ڈوب چکا ہے، عالمی برادری شامی صدر پر دباو بڑھائے امریکی خبررساں ادارے کو انٹرویودیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کہ بشارالاسد کی رخصتی ایران حزب اللہ اور فلسطینی تنظیم حرکت الجہاد الاسلامی کے لیے ایک بڑھا دھچکا ثابت ہوگی ۔انھوں نے کہا کہ شام میں جاری بحران سے نکلنے کے لیے راستہ تلاش کرنے میں روس کا کردار اہم ہے۔

انھوں نے خبردار کیا کہ صرف بشارالاسد اور ان کے ارد گرد اشرافیہ کو اقتدار چھوڑنے کی ضرورت ہے اورفوج سمیت شامی حکومت کے دوسرے ڈھانچے کو ختم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے شامی حکومت کے دھڑن تختہ ہونے میں سست روی پر مایوسی ہوئی ہے۔میں اس بات میں یقین رکھتا ہوں کہ بشارالاسد کا اقتدار ختم ہوچکا ہے اور ہمیں اخلاقی اور عملی طور پر زیادہ بلند آہنگ انداز میں ان کے خلاف اپنی آوازیں بلند کرنی چاہئیں۔ شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے لیے عالمی برادری،نیٹو، امریکہ ،روس اور ترکی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔