بلاول اور حنا ربانی کیخلاف مہم، آئی ایس آئی کا تعلق نہیں، آئی ایس پی آر

Inter Services Public Relations (ISPR)

Inter Services Public Relations (ISPR)

راولپنڈی آئی ایس پی آر نے بلاول بھٹو اور حنا ربانی کھر کو بدنام کرنے کی کوشش سے متعلق غیر ملکی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایس آئی کا اس مہم سے کوئی تعلق نہیں۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ اور آئی ایس آئی کے درمیان کوئی تناو نہیں، حنا ربانی کھر اور بلاول بھٹو کو بدنام کرنے سے متعلق رپورٹ بے بنیاد ہے جو اداروں کے درمیان تصادم سے ریاست کو کمزور کرنے والوں کی سازش ہے۔ آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ اس رپورٹ پر اخبار کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔