بلغاریہ : مسلح شخص کی سیاسی تقریب میں پارٹی سربراہ کو گولی مارنے کی کوشش

Ahmed Dogan

Ahmed Dogan

صوفیہ … بلغاریہ میں سیاسی جماعت کی ایک تقریب کے دوران مسلح شخص نے اسٹیج پر آکر تقریر کرتے پارٹی سربراہ کو گولی مارنے کی کوشش کی، سیکورٹی گارڈز نے فوری مداخلت کرکے حملہ آور کو قابو میں کرلیا۔

بلغاریہ کی ترک جماعت کے سربراہ احمد ڈوگان اپنی جماعت کی ایک تقریب میں خطاب کررہے تھے۔دوران تقریر شرکامیں سے ایک شخص تیزی سے کھڑا ہوا اور اسٹیج پر احمد ڈوگان کے سامنے پہنچ گیا۔

حملہ آور نے احمد ڈوگان پر گولی چلانا چاہی مگر وہ ناکام رہا۔اس دوران سیکورٹی گارڈز نے حملہ آور کو قابو میں کرکے مار لگانا شروع کردی۔

کسی نے اس کو مکوں سے مارا تو کسی نے لاتوں سے حملہ آور کی تواضع کی۔ فوری طور پر اس واقعہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔