بلوچستان ، 4 دن سے عدالت لگائے بیٹھے ہیں نتائج صفر : چیف جسٹس

Chief justice

Chief justice

بلوچستان (جیوڈیسک) بلوچستان بدامنی کیس کی سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پشین سے 15 روز قبل اغوا ہونے والا نوجوان فرحان بازیاب کیوں نہیں ہوا جس پر سیکرٹری داخلہ نے جواب دیا کہ فرحان کو جلد بازیاب کرالیں گے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ چار دن سے عدالت لگائے بیٹھے ہیں لیکن نتائج صفر ہیں۔ انہوں نے سیکرٹری داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مغوی بچے کو کچھ ہوگیا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا ؟ لگتا ہے آپ کی انتظامیہ کمزور ہے۔