روایتی حریف نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا : سربراہ پاک بحریہ

Asif Sandila

Asif Sandila

پاک بحریہ (جیوڈیسک)چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل آصف سندھیلہ نے کہا ہے کہ ہمارے روایتی حریف نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا۔ پاک بحریہ وطن کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستان نیول اکیڈمی اسلام آباد میں یوم دفاع کے موقع پر پرچم کشائی کی پر وقار تقریب ہوئی۔ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے سے سلامی لی۔ اس موقع پر چیف آف نیول سٹاف آصف سندھیلہ کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔

ایڈمرل آصف سندھیلہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر شاندار قابل فخر ماضی کی یاد دلاتا ہے۔ آج ہمیں سرحد کے دونوں اطراف خطرات کا سامنا ہے۔ پاک بحریہ سرحدوں کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ہم اپنی صلاحتیوں کا پوری قوت سے مظاہرہ کریں گے۔