اے این ایف کا آئی جی موٹروے پولیس کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

ANF

ANF

اے این ایف (جیوڈیسک) اے این ایف نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سابق سیکرٹری انسداد منشیات ڈویژن اور موجودہ آئی جی موٹروے پولیس ظفر عباس لک کو گرفتارکرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق ظفرعباس لک ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں اے این ایف کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے جہاں ان سے دوگھنٹے تک مختلف سوالات کئے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ظفرعباس لک تحقیقاتی ٹیم کومطمئن کرنے میں ناکام رہے۔

اے این ایف ذرائع کے مطابق ظفر عباس لک نے ایفاڈین کوٹہ کیس پر پردہ ڈالنے کے لئے اے این ایف میں بڑے پیمانے پر تبادلے کئے۔انہوں نے ڈی جی اے این ایف اور تفتیشی افسر کو بھی تبدیل کر دیا۔انہوں نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کے ملزموں کو فائدہ پہنچانے کے لئے اثر و رسوخ کا ناجائز استعمال کیا۔