بلوچستان اسمبلی ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہو گا

Balochistan Assembly

Balochistan Assembly

بلوچستان (جیوڈیسک) بلوچستان اسمبلی کے لئے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہو گا۔ اسپیکر کے لئے جے یو آئی کے سید مطیع اللہ آغا کے نام پر اتفاق کر لیا گیا۔

ڈپٹی اسپیکر کے لئے مسلم لیگ ق کے بسنت لعل گلشن، پیپلز پارٹی کے جعفر جارج اور بی این پی عوامی کی فوزیہ نذیر مری کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ سابق اسپیکر محمد اسلم بھوتانی کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ میں تحریک عدم اعتماد کے خلاف دائر کی گئی آئینی درخواست کی سماعت بھی آج ہو گی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 26 دسمبر کا صوبائی اسمبلی کا اجلاس وزیراعلی کی ایڈوائس پر بلایا گیا جو غیر آئینی ہے۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے ڈپٹی اسپیکر سید مطیع اللہ آغا اور سیکریٹری اسمبلی ظہور احمد سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کئے تھے۔