کندھ کوٹ : خسرہ سے مزید 4 بچے جاں بحق ، ہلاکتیں 180 ہو گئیں

Kandhkot

Kandhkot

کندھ کوٹ (جیوڈیسک) کندھ کوٹ میں خسرہ کے باعث آج مزید 4 بچے جاں بحق ہو گئے۔ سندھ بھر میں ہلاکتیں180 ہوگئی ہیں۔ محکمہ صحت کی ٹیموں نے ویکسین کے لیے مراکز قائم کر دیے۔

اکیسیوں صدی میں جدید علاج سے انسانی اوسط عمر میں اضافہ ہو رہا ہے تو وہیں پاکستان میں خسرے اور پولیو جیسی بیماریاں ماں کی گود سونی کر رہی ہیں۔سندھ حکومت کی بلند و بانگ خدمت کے دعوے تو آپ سنتے ہی رہتے ہیں لیکن جب یہ حکومت ایک ماہ سے جاری خسرے کی وبا سے معصوم کلیوں کو نہ بچا پائے تو پھر تمام دعوے جھوٹ لگتے ہیں ۔

وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ضلع کندھ کوٹ میں ایک ماہ میں80 بچے خسرے کے نظر ہوگئے جبکہ سیکڑوں اب بھی ہسپتالوں میں داخل ہیں۔اتوار کو تنگوانی، کشمور، پیر بخش سمیت مختلف علاقوں میں 7 بچے خسرے زندگی کی بازی ہار گئے۔ سکھر کی تحصیل صالح پٹ مزید 9 بچے خسرہ کی مہلک بیماری کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

دو ہفتے میں مجموعی طور پر 55 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔لاڑکانہ میں ایک اور ٹھل میں دو بچے بیماری کا شکار ہوگئے۔ خیرپور میں خسرے کی موذی وبا نے تین بچے نگل لیے جبکہ پانچ سو پچاسی مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کی ڈیڑھ سو سے زائد ٹیمیں خیرپور پہنچ گئیں۔ گھر گھر جاکر بچوں کو ٹیکے لگائے جا رہے ہی۔۔ ویکسین کے لیے مختلف مقامات پرسینٹر بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔