بلوچستان بدامنی ، لاپتا افراد سے متعلق پیش رفت نہیں ہو سکی : چیف جسٹس

Balochistan

Balochistan

بلوچستان (جیوڈیسک) بدامنی کیس کی سماعت سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں آج بھی جاری ہے۔ عدالت کے حکم کے باوجود سیکرٹری داخلہ اور دفاع پیش نہیں ہوئے جس پر سپریم کورٹ نے اظہار برہمی کیا۔بدامنی کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کر رہا ہے۔ سپریم کورٹ نے سیکرٹری دفاع اور داخلہ کے پیش نہ ہونے پر شدید غصے کا اظہار کیا جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ کو فلائٹ نہیں ملی جس کی وجہ سے وہ حاضر نہیں ہو سکے۔

اس موقع پر آئی جی ایف سی میجر عبید اللہ خٹک نے کہا کہ لا پتا افراد کا مسئلہ حل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ لا پتا افراد کو باز یاب کرانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ چیف جسٹس نے آئی جی ایف سی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاپتا افراد سے متعلق کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔