آزاد کشمیر : بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق

Azad kashmir

Azad kashmir

آزاد کشمیر (جیوڈیسک) آزاد کشمیر میں بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے پکیتا کے قریب شاہراہ نیلم بند ہوگئی ۔مظفرآباد سے چالیس کلو میٹر دور یونین کونسل مچھارا کے علاقہ چھکڑی کے برساتی نالے میں موسلادھار بارشوں کے باعث ظغیانی آگئی ہے جس کے نیجے میں لکڑیاں جمع کرنے والے سات افراد بہ گے ہیں ۔ بہ جانے والوں میں سے تین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت دیگر چار لاپتا افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔

مچھیارا کے ہی علاقے میں ایک اور واقعہ میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون اور کا اس دو سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔جس سے دریائے نیلم میں پانی کی سطح بلند ہو گئی جبکہ کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہیجس سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چو بیس گھنٹے کے دوران آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔