بلوچستان بھر میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کا 39 واں روز ، مریض مشکل میں

Quetta Doctors Strike

Quetta Doctors Strike

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں ڈاکٹر سعید کی عدم بازیابی کے خلاف 39 روزبھی تمام ہسپتال بند ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے 16 نومبر کو ماہر امراض چشم ڈاکٹر محمد سعید خان کو اغواکر لیاگیا تھاجن کو تاحال بازیاب نہیں کرایا جا سکا ہے۔

ڈاکٹر سعید کی عدم بازیابی کے خلاف پی ایم اے کی کال آج 39 دن بھی تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز بند ہیں جبکہ گذشتہ 5 روز سے ایمرجنسی وارڈ اورآپریشن تھیٹرز بھی بند ہیں ڈاکٹر کی ہڑتال کی وجہ سے روزانہ ہزاروں مریضوں کو مشکلات سے دوچار ہوناپڑرہاہے ۔ڈاکٹرز کاکہناہے کہ جب تک ان کا ساتھی بازیاب نہیں ہوتاوہ اپنااحتجاج جاری رکھیں گے ۔