منظور وٹو کا پنجاب اسمبلی کی نشست سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

Manzoor Wattoo

Manzoor Wattoo

پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی کی نشست سے بھی الیکشن لڑنے کے لئے قیادت کو درخواست دیں گے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کے نئے صدر منظور وٹو جنہیں عام انتخابات میں صوبے میں پارٹی کی کامیابی کے لئے ہدف دیکر صوبائی صدارت سونپی گئی ہے۔

وہ قومی اسمبلی کی نشست کے ساتھ ساتھ پنجاب اسمبلی کی نشست سے بھی انتخاب لڑنے کے لئے قیادت کو خواہش کااظہار کریں گے تاہم حتمی فیصلہ قیادت پر ہوگا کہ وہ انہیں صوبائی نشست پر بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دیتی ہے یا نہیں۔

ذرائع کے مطابق منظور وٹو کو پنجاب اسمبلی کی نشست سے الیکشن لڑنے کی اجازت دینے سے سیاسی طورپر واضح پیغام جائے گا کہ وہ پیپلزپارٹی کی طر ف سے وزارت اعلی کے امیدوار ہو ں گے ۔