بلوچستان میں 47 ویں روز بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال

Quetta Doctors Strike

Quetta Doctors Strike

بلوچستان (جیوڈیسک) کوئٹہ سمیت صوبے بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں سینتالیسویں روز بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال سے مریضوں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ و ئٹہ سریاب روڑ سے اغوا ہونے ماہر امراض چشم ڈاکٹر محمد سعید خان تو بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے لیکن اس کے باوجود بھی پی ایم کے ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم نہیں کی۔ صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور جنرل آپریشن تھیٹرز بند ہیں جس کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب آل پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے بھی بلوچستان کے ہڑتالی ڈاکٹروں کو حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔پاکستان میڈیکل ایسویسی ایشن کا کا مطالبہ ہے کہ انتطامیہ ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرے۔ اس کے علاوہ ہڑتال کے دوران ڈاکٹروں کے خلاف قائم کئے جانے والے مقدمات ختم کئے جائیں۔