پنجاب ، صنعتوں کے لیے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ

Load Shedding

Load Shedding

پنجاب (جیوڈیسک) پنجاب کی صنعتوں کے لئے گیس لوڈ شیڈنگ میں ایک دن کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ ہفتے میں چار کی بجائے تین دن گیس ملے گی۔ سوئی گیس حکام کے مطابق سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے صنعتوں کو ہفتے میں چار دن گیس کی فراہمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔

چار دسمبر سے شروع ہونے والے ہفتے میں پنجاب بھر کی فیکٹریوں کو تین دن گیس ملے گی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ دسمبر اور جنوری کے مہینے میں صنعتوں کو کم سے کم گیس ملے گی تاکہ گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی متاثر نہ ہو۔