بلوچستان : ڈیرہ بگٹی کے قریب فائرنگ چھ افراد جاں بحق

dera bugti

dera bugti

بلوچستان (جیو ڈیسک)بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں دربار سے حاضری دے کر گھر جانے والے قافلے پر فائرنگ سے چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔ لیویز حکام کے مطابق بعض لوگ مقامی بزرگ نہال دربار کی زیارت کر کے سوئی سے پھیلاوغ جارہے تھے کہ ڈیرہ بگٹی سے تیس کلومیٹر دور لوپ شیرانی کے علاقے میں ان پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔

 

مقتولین کی لاشیں ڈیرہ بگٹی اسپتال منتقل کی جا رہی ہیں مرنے والوں کا تعلق مسوری بگٹی قبیلے سے بتایا جا رہا ہے۔