بلوچستان کے کئی علاقوں میں پٹرول کی مصنوعی قلت

balochistan petrol

balochistan petrol

کوئٹہ : (جیو ڈیسک) پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان کیکئی علاقوں میں پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کر دی گئی ۔ جس سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے لیکن منافع خور پمپ مالکان صارفین کو حکومتی نرخ پر پٹرول دینے کیلئے تیار نہیں۔ اسی صورتحال کا سامنا ہے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شہریوں کو ۔ کئی علاقوں میں پمپ مالکان نے پٹرول کی فروخت ہی بند کردی اور کئی پرانے نرخ پر پیٹرول فروخت کر رہے ہیں ۔

شہری حکومتی اعلان پر تو خوش ہیں لیکن اعلان پر عملدر آمد نہ ہونے پر شدید نالاں ساٹ شہریوں نے پٹرول کے نرخ میں کمی نہ کرنے والے پمپ مالکان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔