بلوچستان کی صورتحال پر وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس آج ہو گا

Gilani

Gilani

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) وزیراعظم کی زیر صدارت بلوچستان کی صورتحال پر غورکے لئے اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔ صوبے میں قیام امن کے لئے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی، وزیراعلی بلوچستان اسلم رئیسانی، گورنر ذوالفقار مگسی، سیکرٹری داخلہ اور کابینہ شرکت کریں گے۔ ملٹری اینٹیلیجنس، اینٹیلجنس بیورو اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کے ڈائریکٹر جنرلز، چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان کو بھی اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس سپریم کورٹ کے بلوچستان میں لاپتہ افراد کے بارے میں نوٹس لینے اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر طلب کیا گیا ہے۔