بنوں : سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ ، 6 جوان شہید

Bannu Attack

Bannu Attack

بنوں (جیوڈیسک) رات گئے بنوں کا سرائے نورنگ میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ سے چھ جوان شہید ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں چار شدت پسند مارے گئے۔ واقعہ کے بعدکرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ حملیکی ذمہ دراری کالعدم طالبان نے قبول کرلی

کیمپ پر ہونے والے حملے سے آٹھ سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں ۔حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بنوں ڈیرہ روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک بند کر دیا جبکہ قریبی رہائشی علاقوں میں لاوڈ اسپیکر کے ذریعے اعلانات کر دیے گئے ہیں کہ کوئی بھی اپنے گھروں سے باہر نہ نکلے۔

جائے وقوعہ پر میڈیا کی ٹیموں کو جانے سے بھی روک دیا گیا ہے حملے میں چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا استعمال ہوا ہے راکٹ لانچر اور بم دھماکوں سے علاقہ گونجتا رہا۔