بنگلہ دیش سری لنکا کو پچھاڑ کر فائنل میں پہنچ گیا

Cricket

Cricket

میر پور : (جیو ڈیسک) بنگلہ دیش نے ایک دلچسپ مقابلے میں سابق عالمی چیمپئن سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ایشیاء کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ ایشیاء کپ کا فائنل جمعرات کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔

بنگلہ دیش میں جاری ایشیا کپ کے اہم میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دوسو بتیس رنز بنا کر بنگلہ دیش کو میچ جیتنے کے لئے دوسو تینتیس رنز کا ہدف دیا تھا۔ بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال نے سب سے زیادہ انسٹھ رنز بنائے شکیب الحسن نے چھپن رنز اسکور کئے ۔ ناصر حسین اور محمود اللہ نے بالترتیب چھتیس اور بتیس رنز بنائے۔

قبل ازیں میر پو ر کے شیر بنگال نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی سری لنکا کے بلے بازوں کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا دونوں اوپنر جے وردھنے اور دلشان بالترتیب پانچ اور انیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سنگا کارا بھی صرف چھ رنز کا اضافہ کر سکے ۔ چمارا کپو گیدرا نے سری لنکا کی ٹیم کو سہارا دیا ان کا ساتھ تھری مانے نے دیا کپوگیدرا باسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے انہوں نے سری لنکا کی جانب سے واحد نصف سینچری اسکور کی تھری مانے اڑتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد سری لنکا کے بیٹسمین تھرنگا نے نمایاں کھیل کا مظاہرہ کیا وہ اڑٹالیس رنز بنا کرآؤٹ ہو گئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے کامیاب بائولر نظم الحسین رہے انہوں نے تین کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ جبکہ عبدالرزاق اور شکیب الحسن نے دو دو وکٹیں لیں۔