ایشیا کپ:بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

sri lanka bat

sri lanka bat

ڈھاکا : (جیو ڈیسک) ایشیا کپ کے اہم میچ میں میزبان بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے ۔ بنگلہ دیش نے شفیع الاسلام کی جگہ ناظم الحسین کو جبکہ سری لنکا نے دنیشن چندیمل کی جگہ کاپوگدیراکو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

بنگلا دیشی ٹیم آج سابق عالمی چمپئن سری لنکا کو شکست دینے کے لیے سردھڑکی بازی لگادے گی۔سری لنکا کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے تاہم بنگالی ٹائیگرز اس اہم معرکے میں کامیاب ہوکر بھارتی امیدیں پرپانی پھیرتے ہوئے فائنل تک رسائی کے لیے پرعزم ہیں۔

ادھر پاکستان کے خلاف 330 رنز کا بڑا اسکور بنا نے والی بھارتی ٹیم کی تقدیر کا فیصلہ آخری گروپ میچ کے نتیجے پر ہوگا۔