بوریوالا، ملتان : نہر میں شگاف پڑنے سے پانی رہائشی علاقوں میں داخل

Multan Canal crack

Multan Canal crack

ملتان اور بورے والا میں نہروں میں شگاف سے سیکڑوں ایکڑ رقبے پر فصلیں زیرآب آگئیں۔کئی مقامات پر پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ صادق آباد میں متعدد مکان گر گئے۔بورے والا میں چنو موڑ کے قریب پی آئی لنک نہر میں پچاس فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔سیلابی پانی سیکڑوں مکانوں اور دکانوں میں داخل ہوگیاجبکہ ملتان روڈ قومی شاہراہ زیر آب آنے سے ٹریفک معطل کر دی گئی ہے۔مقامی پولیس نے لوگوں کے مدد سے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔میاں چنوں موڑ پر سینکڑوں مکانات،دوکانیں اور ملحقہ سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آگئی۔

ایک گھنٹہ گزرنے کے باوجود محکمہ انہار کا عملہ موقع پر نہ پہنچاپولیس تھانہ صدر کے ایس ایچ او نے پرائیویٹ کرین منگواکر امدادی کاروئیاں شروع کردیں پی آئی لنک کینال میں شگاف کی خبر سن کر سینکڑوں افراد وہاں پہنچ گئے لیکن امدادی کاروائیوں میں حصہ لینے کی بجائے تماشہ دیکھنے میں مصروف ہیں ذرائع کے مطابق پولیس نے پی آئی لنک لینال کو پیچھے سے بند کروا دیا ہے لیکن پانی کا بہا شگاف پر نہ ہونے صورت میں شدید نقصان کا اندیشہ ہے۔ملتان میں موسلادھار بارش کے بعد نہر میں شگاف پڑ گیا،اور قریبی علاقوں میں فصلیں تباہ ہو گئیں۔

قادر پو راں کے قریب شاخ مدینہ نہر میں اچانک 20 فٹ چوڑاشگاف پڑ گیاجس کے باعث قریبی علاقوں میں کپاس اور دھان کی فصلیں متاثر ہوئیں جبکہ آم کے باغات میں بھی پانی جمع ہو گیا۔محکمہ انہار کی جانب سے نہر میں پانی کے بہاکو کم کر دیا گیا ہیتاکہ شگاف کو پر کیا جا سکے۔نہر کے کنارے بجلی کے پول اور اسکول کو بچانے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔