ایفیڈرین کیس : نجی فارما سیوٹیکل کمپنی کا سی ای او گرفتار

efedrin

efedrin

ایفیڈرین کیس(جیوڈیسک)اے این ایف نے ایفیڈرین کوٹہ کیس میں تفتیش کا دائرہ کاربڑھا دیا, نجی فارماسوٹیکل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ندیم ظفر کو گرفتار کرلیا گیا۔اے این ایف حکام کے مطابق فرینڈز فارماسوٹیکل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ندیم ظفر کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔

ندیم ظفر کے کیخلاف پانچ سو کلوگرام ایفیڈرین کا کوٹہ حاصل کرنے کا الزام ہے۔ ملزم کو تفتیش کیلئے تھانہ اے این ایف منتقل کردیا گیا ہے. ندیم ظفر کو کل عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔