بولیویا : بس گہری کھائی میں گرنے سے سات افراد ہلاک

bolivia bus crash

bolivia bus crash

بولیویا (جیوڈیسک)بولیویا میں ایک دشوار گزار پہاڑی سے گزرتے ہوئے ایک چھوٹی بس 400 میٹر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

ہائی وے پولیس کمانڈر وکٹورینو توریس نے اربول ریڈیو کو بتایا کہ حادثہ بدھ کی رات لاپاز کے شمال میں سڑک پر پیش آیا۔ ہلاک ہونیوالوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ بولیویا میں ینگس کی طرف جانیوالی شاہراہ کو موت کی شاہراہ قرار دیا جاتا ہے۔ یہ دشوار گزار اور تنگ موڑوں پر مشتمل ہے جہاں مشکل سے دو گاڑیاں گزرنے کی جگہ ہے۔