بوچھال کلاں میانی بوچھال خورد کلر کہاراور نواحی مضافات میں گستاخانہ فلم کے خلاف ریلیاں اور جلوس

بوچھال کلاں (نامہ نگار )ملک بھر کی طرح علاقہ ونہار میں بھی یوم عشق رسولۖ منایا گیا اس سلسلے میں بوچھال کلاں میانی بوچھال خورد کلر کہاراور نواحی مضافات میں گستاخانہ فلم کے خلاف ریلیاں اور جلوس نکالے گئے تفصیلات کے مطابق میانی اڈا پر جماعت اسلامی کے تعاون سے ایک ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر حضور پاک ۖ کی شان میں گستاخی کرنے والوں اور امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے بوچھال کلاں میں مدنی مسجد سے ریلی مولانا محمد الیاس کی قیادت میں نکالی گئی جو مسجد رحمانیہ سے ہوتی ہوئی لاری اڈا تک آئی شرکا نے امریکہ اور یہودی لابی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ کا مکمل بایئکاٹ کریں اور امریکی سفیر کو ملک سے اس وقت تک نکال دیں جب تک امریکہ مسلم دنیا سے معافی نہ مانگے اور یقین دہانی کرائے کہ آئندہ وہ ایسی حرکات سے باز رہیں گے موضع دھرکنہ اور موضع منارہ کے علاوہ بوچھال خورد اور کلر کہار میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گیئں جن میں عوام نے امریکہ کے خلاف نعرہ بازی کی اور یہودیوں کی اس حرکت کے خلاف مذمت کی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریاض احمد ملک نمائندہ الاخبار بوچھال کلاں 03348732994