بپاشا اکیلی ہیں اور خوش ہیں

bipasha basu

bipasha basu

بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو نے جب سے اپنے قریبی دوست جان ابراہم سے علیحدگی اختیار کی ہے تب سے یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ بپاشا سنگل ہیں کہ کسی کے ساتھ رومانی رشتے میں منسلک ہیں۔
حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں بپاشا نے کہا کہ وہ سنگل یعنی اکیلی ہیں اور بہت خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ رہنے کے فائدے بھی اور نقصان بھی ہوتے ہیں اور ہر رشتے کے فائدے اور نقصان ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی کیاس لمحے کا پورا مزہ لے رہی ہیں۔بپاشا باسو کی نئی فلم جوڑی بریکر جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی میچ میکنگ یعنی شادیاں طے کرنے کے بارے میں ہے۔