بپاشا باسو کی فلم جوڑی بریکر کو بریک لگ گیا

Bipasha

Bipasha

بپاشاباسوکی بالی ووڈفلم جوڑی بریکر کو ریلیزسے پہلے ہی بریک لگانے کی کوشش کاپی رائیٹ خریدے بغیرفلم بنانے پرمقدمہ درج کرلیاگیا۔

تیکھے نینوں والی ساحرہ بپاشاباسو کی فلم کواس وقت بریک لگ گیا۔جب ریلیز سے کچھ دن پہلے ہالی ووڈفلم ہارٹ بریکرز کے ڈائریکٹر نے فلم کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں مقدمہ درج کرادیا۔ جس میں یہ موقف اختیار کیاگیا کہ فلم کی کہانی چوری کی گئی ہے۔اوررائیٹس خریدے بغیر ہی فلم بنائی گئی۔

فلم چوری کرنے پر یونیورسل پکچرز انٹرنیشنل فرانس نے پچاس کروڑروپے ہرجانے کا دعوی کردیا۔ جس کے بعد فلم کی ریلیز بھی خطرے میں پڑ گئی۔