نیویارک فیشن ویک کا آغاز

new york fashion week

new york fashion week

رنگوں، خوشبووں اور روشنیوں سے سجے نیویارک فیشن ویک کا شاندار آغاز ہوگیا ہے۔ فیشن ویک کی شروعات مارک جیکب کے تیارکردہ خزاں کے ملبوسات سے ہوئی۔

شو کے تھیم ایلس ان ونڈر لینڈ کے مطابق سجے اسٹیج پر غیر معمولی انداز اور ڈیزائن کے ہیٹ پہنے ماڈلز نے ریمپ پر واک کر کے حاضرین سے داد وصول کی، ملبوسات کی مناسبت سے پہنے گئے رنگ برنگے جوتے بھی حاضرین کی دلچسپی کا مرکز رہے۔