بھارتی کرنسی کو دھچکا، ڈالر کے مقابلے میں کم ترین سطح

Currency

Currency

انڈیا : (جیو ڈیسک) بھارتی کرنسی کو تازہ دھچکا، ڈالر کے مقابلے میں بھارتی کرنسی کی قیمت کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

پیر کو روپے کی قیمت 54.96/97 فی ڈالر رہی۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں تیزی سے کمی کے باوجود انہوں نے مارکیٹ میں مرکزی بینک کی مداخلت نہیں دیکھی ہے۔ کارپوریٹس اور تیل کمپنیوں کی طلب کی وجہ سے بھی بھارتی کرنسی کو نقصان پہنچا ہے۔ تاجر مرکزی بینک کی طرف سے مداخلت کیلئے دیکھ رہے ہیں۔