طالبان خود کش حملے کر سکتے ہیں افغانستان پر قبضہ نہیں۔ کرزئی

Hamid Karzai

Hamid Karzai

افغانستان : (جیو ڈیسک) افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ طالبان صرف بم دھماکے اور خودکش حملے کر سکتے ہیں، وہ افغانستان پر دوبارہ قابض ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں افغان صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں استحکام کیلئے پاکستان اور طالبان سے مذاکرات جاری رہیں گے۔ حامد کرزئی نے امریکی رکن کانگریس ڈیانا روہرا بیکر پر کڑی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ روہرا بیکر کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ افغانستان کے آئین پر تنقید کریں۔ صدر کرزئی نے مزید کہا کہ ڈیانا روہرا بیکر کو کبھی افغانستان آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔