بھارت اور چین میں سیلاب،نظام زندگی درہم برہم

Floods in India

Floods in India

بھارت(جیوڈیسک)بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں سیلاب سے دس افراد ہلاک اور ہزاروں متاثر ہوئے ہیں، چین کے شمالی صوبوں میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔

شمالی بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں دریائے گنگا میں آنے والے سیلاب میں ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔ دریا میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے جس کے بعد درجنوں دیہات کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ چین میں سیلاب سے ریلوے کے نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ طوفانی بارشوں سے سینکڑوں مکان گر گئے جبکہ تین صوبوں کی اٹھارہ مرکزی سڑکیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔