شامی ٹیلی ویژن کے میزبان کو اغوا کے بعد ہلاک کر دیا گیا

 Syrian television host

Syrian television host

شام (جیوڈیسک)شامی ٹیلی ویژن کے میزبان محمد السعید جنہیں دمشق میں ان کے گھر سے وسط جولائی سے اغوا کیا گیا تھا کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

مبصر رمی عبدالرحمان نے کے مطابق ٹیلی ویژن میزبان سرکاری ٹی وی کے جانی پہچانی شخصیت کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور النصری محاذ نے اس ہلاکت کی ذمہ داری کا دعوی کیا ہے۔ غیر معروف اسلامی عسکری گروپ النصری نے جمعہ کو ایک بیان میں سعید کی اغوا اور اس کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔ النصری کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دمشق صوبہ میں مغربی گوتا کے ہیروز نے شبیہا کے پیشکار کو 19 جولائی کو گرفتار کیا اور تفتیش کے بعد اسے ہلاک کر دیا گیا۔

القاعدہ کے پرچم والے فورم پر النصری کے بیان میں سعید کی تصویر کو بھی دکھایا گیا ہے جو ایک نامعلوم مقام پر اتاری گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حکومت کے حامی تمام افراد کے لئے ایک سبق ہے۔ گزشتہ ماہ بین الاقوامی میڈیا حقوق کے ادارے رپورٹرز ود آٹ بارڈر نے سعید کے اغوا پر ایک بیان میں اس کے اغوا کاروں سے اس کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ اس وقت اس نے کہا تھا کہ خبری ذرائع ابلاغ اور صحافی دونوں پیشہ ور اور شہری صحافیوں کو خانہ جنگی یا جنگ کے دوران کسی بھی فریق کی جانب سے ہدف نہیں بنایا جانا چاہئے۔