شمالی کوریا: سیلاب سے 169 افراد ہلاک 400 لاپتہ

floods

floods

شمالی کوریا (جیوڈیسک) شمالی کوریا میں حالیہ ہفتوں میں آنے والے سیلاب سے 169 افراد ہلاک اور 400 لاپتہ ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا میں حالیہ سیالب کی وجہ سے ملک میں ہر طرف افراتفری کا ماحول ہے اور لوگوں کو دوسری جگہوں پر منتقل ہونے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔

سیلاب اور شدید بارشوں سے جون کے آخر اور جولائی کے اختتامی عرصہ میں 2 لاکھ 12 ہزار 200 افراد بے گھر اور 65 ہزار 280 ہیکٹر(1لاکھ61ہزار200ایکڑ) قابل کاشت اراضی زیر آب آئی ہے۔