یمن : خودکش دھماکہ اور ڈرون حملہ، 28 افراد ہلاک، 20 زخمی ہوگئے

Yemen

Yemen

یمن(جیوڈیسک)یمن میں خود کش دھماکے اور ڈرون حملوں میں 28 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔خود کش حملہ جنوبی یمن کے ایک گاوں میں ہوا جس میں بیس افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوئے۔

جنوبی یمن کے علاقے کو حال ہی میں یمنی فوج نے القاعدہ سے خالی کرایا ہے۔ ایک دوسرے واقعے میں صوبے آبیان کے علاقے جار میں امریکی ڈرون طیارے کے حملے میں آٹھ قبائلی افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی افراد کے مطابق ڈرون طیاروں نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس سے گاڑی میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔