ایران نے طبی سامان اور 15 ایمبولینسیں دمشق پہنچا دیں

Iran

Iran

ایران(جیوڈیسک)ایران نے امریکی اور یورپی پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے شام کے لئے طبی سامان اور 15 ایمبولینسیں دمشق پہنچا دیں۔

ایران کی جانب سے دی جانے والی امداد کی مالیت ایک اعشاریہ دو ملین ڈالر ہے جس میں بڑی مقدار میں جان بچانے والی ادویات اور پندرہ ایمبولینسز شامل ہیں۔ شامی وزیر صحت نے کہا ہے کہ یورپ اور امریکا کی جانب سے شام کے شعبہ صحت پر عائد پابندیوں کا محاصرہ ٹوٹ گیا ہے۔ ایرانی امداد سے شام کے عوام کی طبی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ ایران کی جانب سے اگلے ہفتے مزید بیس ایمبولینسز شام بھیجی جائیں گی۔