بھارت : بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر سیاچن میں تباہ، پائلٹ ہلاک

india helicopter

india helicopter

بھارت : (جیو ڈیسک)بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر سیاچن میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چیتا ہیلی کاپٹر سیاچن کے شمالی علاقے میں واقع چیک پوسٹ پر سپلائی کے بعد واپس جارہا تھا جب ٹیک آف کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہوگیا۔

حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔