منموہن سنگھ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، مانی شنکر

Mani Shankar Aiyar

Mani Shankar Aiyar

بھارت : (جیو ڈیسک)بھارتی وزیر پیٹرولیم مانی شنکر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھار ت ایک دوسرے سے جدا نہیں رہ سکتے۔ اہم ایشوز پر بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ وہ بھارت سے لاہور آمد پر واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔مانی شنکر نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، وقت کا تعین انہی کی جانب سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط کے لیے ضروری ہوگا کہ تجارت، کھیل اور ثقافتی وفود میں تبادلے کئے جاتے رہیں۔

اس موقع پر بھار ت میں تعینات پاکستانی سفیر شاہد ملک کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے مابین تعلقات کی فضا انتہائی ساز گار ہے اور دونوں ممالک کی قیادت کی خواہش ہے یہ تعلقات اچھے طریقے سے چلتے رہیں۔