پینٹاگون فوجی طاقت کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے: چین کا الزام

Pentagon

Pentagon

چین : (جیو ڈیسک) چین کی وزارت دفاع نے الزام عائد کیا ہے کہ پینٹاگون چین کی فوجی طاقت اور تائیوان کو اس سے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے جس کے نتیجے میں دونوں فوجوں کے درمیان تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت دفاع کے ترجمان گینگ یان شینگ نے پینٹاگون کی حالیہ سالانہ رپورٹ پر ردعمل میں کہا ہے کہ پینٹاگون کی رپورٹ میں چین کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا اور سائبر حملے کرنے سے متعلق بیجنگ پر غلط الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ امریکہ چین کے حریف تائیوان کے معاملے پر اپنے ہتھیاروں کی فروخت میں اضافے کے لئے اس سے چین سے خطرے کی بات کرتا ہے۔

وزارت کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جبکہ دونوں ملکوں کی فوج کے درمیان تعلقات بڑھ رہے ہیں۔ امریکی الزامات شکوک وشبہات کے راستے پیدا کررہے ہیں اور چین کے احترام کو پامال کیاجا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین مطالبہ کرتا ہے کہ امریکہ چین تعلقات اور دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان باہمی اعتماد کے معاملے پر بیان بازی سے گریز کیا جائے۔