چین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی

china rain

china rain

چین کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پرتباہی مچا دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے جنوب اور جنوب مغربی علاقوں میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔ سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا۔ سیلابی پانی سے متعدد گھروں کو نقصان پہنچا اور کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔

مسلسل بارشوں کے باعث معمولات زندگی معطل ہو گیا اور امدادی کارکنوں کو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔