بھارت نے اگنی ٹو میزائل کا تجربہ کرلیا

Agni 2 Missile

Agni 2 Missile

بھارت (جیوڈیسک) بھارت نے درمیانے فاصلے تک فضا سے فضا تک مار کرنے والے اگنی ٹو میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ میزائل دو ہزار کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ اس کا تجربہ ریاست اڑیسہ کے ساحلی علاقے ویلر آئس لینڈ میں جمعرات کی صبح کیا گیا۔ بھارتی حکام کے مطابق میزائل تجربہ موبائل لانچنگ کمپلیکس نمبر چار سے کیا گیا۔ بھارتی دفاعی ذرائع کا کہنا تھا کہ میزائل کا یہ تجربہ مکمل طور پر کامیاب رہا اور یہ میزائل پیرامیٹرز پر مکمل اترا۔ حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ملکی سطح پر تیار کردہ اگنی ٹو میزائل ہے اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل آر بی این میزائل سیریز کا حصہ ہے جس کے پہلے بھی کامیاب تجربات کئے جا چکے ہیں اور یہ سٹرٹیجک فورس کمانڈ ایس ایف سی کے حوالے بھی کیا جاچکا ہے۔

دفاعی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس میزائل کا تجربہ آرمڈ فورسز کی تربیتی مشقوں کے دوران کیا گیا۔ بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ اس میزائل کی لمبائی بیس میٹر ہے اور یہ سالڈ پرپل بیلسٹک میزائل ہے جبکہ اس کا وزن سترہ ٹن ہے اور یہ ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اگنی ون میزائل کی رینج سات سو کلومیٹر ہے۔

اگنی تھری کی تین ہزار کلومیٹر اس کے علاوہ اگنی چار اور اگنی پانچ بھی تیار کئے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگنی ٹو میزائل کے پہلے آزمائشی تجربات اپریل 1999 میں کئے گئے تھے تاہم اب اس کا یہ باضابطہ تجربہ کیا گیا ہے۔ بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ یہ میزائل ملکی سطح پر تیار کیا گیا۔