افغان فوجی کا اتحادیوں پر حملہ، جوابی کارروائی میں ہلاک

Afghanistan

Afghanistan

افغانستان (جیوڈیسک) افغانستان میں تازہ ترین واقعہ میں ایک افغان فوجی نے اپنے اسلحہ کا رخ نیٹو اتحادیوں کی طرف کردیا۔ ایساف کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ہم تصدیق کرسکتے ہیں کہ افغان نیشنل آرمی کے ایک سپاہی نے لغمان صوبہ میں ایساف کے اراکین پر فائرنگ کی تاہم جوابی فائرنگ میں انہوں نے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔ ترجمان نے بتایا کہ مشرقی صوبے میں ہونیوالے اس حملے میں ایساف کا کوئی فوجی ہلاک نہیں ہوا تاہم پالیسی کے مطابق انہوں نے کسی کے زخمی ہونے کی تصدیق بھی نہیں کی۔

یہ بڑھتے ہوئے واقعات میں فائرنگ کا تازہ ترین واقعہ ہے جس میں افغان فوجی اپنے ہتھیاروں کا رخ نیٹو فوجیوں کی جانب موڑ دیتے ہیں جو طالبان عسکریت پسندوں کی ایک عشرہ طویل عسکریت پسندی کیخلاف لڑائی میں کابل کی مدد کررہے ہیں۔ صرف دو روز قبل ہی مشرق میں ایک امریکی فوجی اس وقت ہلاک ہو گیا تھا جب افغان فوجی وردیوں میں ملبوس دو افراد نے اپنے اتحادیوں پر فائرنگ کردی تھی۔ ایک امریکی دفاعی اہلکار نے بتایا کہ دو مشتبہ فائرنگ کرنیوالے حراست میں ہیں اور اس بات کا تعین کہ آیا وہ طالبان درانداز ہیں۔