میکسیکو: مختلف پرتشدد واقعات میں چودہ افراد ہلاک ، تین زخمی

Mexico

Mexico

میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکو میں مختلف پرتشدد واقعات میں مزید چودہ افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو سٹی میں ریسٹورنٹ کے باہر گاہکوں پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

میکسیکو سٹی میں ہی بیس بال فیلڈ کے نزدیک چار خواتین کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔ اکاپیولکا میں بھی ایک حاملہ خاتون سمیت چار افراد کو تشدد کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔ شمالی میکسیکو میں بھی دو افراد مسلح افرادکی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔