ایرانی شہریوں کی رہائی میں بھرپور معاونت فراہم کرینگے: ترکی

Turkey

Turkey

ترکی (جیوڈیسک) ترکی نے شام میں مغوی ایرانی شہریوں کی رہائی کی کوششوں میں ایران کو بھرپور معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک وزیر خارجہ احمت دیوت اوگلو نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ایران اور ترکی شام میں پیشرفتوں پر مختلف موقف رکھتے ہیں تاہم انقرہ نے ہمیشہ سیاسی اور انسانی ایشوز کو علیحدہ علیحدہ رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم شام میں مغوی بنائے گئے ایرانی شہریوں کی رہائی کیلئے اپنی تمام تر ممکن کوششیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ حالیہ ملاقات میں بھی اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔