فلپائن میں سیلاب سے تباہی ، 24 لاکھ افراد متاثر

Flood Disaster

Flood Disaster

فلپائن (جیوڈیسک) فلپائن کے دارالحکومت منیلا اور قریبی علاقوں میں سیلاب کا پانی تو کم ہو گیا لیکن اپنے پیچھے تباہی چھوڑ گیا۔ ایک ہفتہ جاری رہنے والی بارش سے ساٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سات اب تک لاپتاہیں۔ مون سون کی شدید بارشوں سے فلپائن کے پچانوے شہروں اور قصبوں میں چوبیس لاکھ لوگ متاثر ہوئے،جبکہ تین لاکھ کے لگ بھگ ابھی تک ہنگامی مراکز میں پناہ لیے ہوئے ہیں ۔

تین ہزار سے زائد گھر یا تو مکمل تباہ ہو چکے ہیں یا انہیں نقصان پہنچا ہیاور متعدد سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے صرف دو دن میں تین سو نوے ملی میٹر بارش ہوئی جو ایک ریکارڈ ہے۔