بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر طاقت کے بل بوتے پر غاصبانہ قبضہ کر رکھاہے

پیرمحل:موجودہ حکومت اور سابق ڈکٹیٹر جنرل پرویز مشرف کی کشمیر کے بارے پالیسی میں ذرہ برابر فرق نہیں ہے بلکہ موجودہ جمہوری حکومت نے تو جنرل مشرف سے بڑھ کر بھارت کو فیورٹ نیشن کا درجہ دے کر بھارت نوازی کا ثبوت دیاہے ۔ ان خیالات کااظہار ابو تراب امیر جماعت الد عوة پیرمحل نے اللہ والا چوک پیرمحل میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں منعقد تقر یب سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر طاقت کے بل بوتے پر غاصبانہ قبضہ کر رکھاہے جبکہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے و ممالک مقبوضہ کشمیر کے معاملے میں جانبداری کا رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور بھارت کا ساتھ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کر رہاہے ۔ اس نے ہزاروں نوجوان شہید کیے ہیں۔ بھارتی فوج اوراس کے ریاستی اداروں نے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے ،اس کے باوجود کشمیری آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں اور اس کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کر رہے ۔ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی حکومت اور اس کی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور ریاستی دہشتگردی کے واقعات کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہی ہیں مگر اقوام متحدہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی کشمیر پالیسی سے پاکستان اور کشمیری عوام سخت مایوس ہیں ۔ بھارت کو تجارت کے لیے انتہائی پسندیدہ ملک کادرجہ دینا شہدائے کشمیر کے ساتھ غداری کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت الدعوة اور پاکستان کے عوام کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کرتے ر ہیں گے ۔ انشاء اللہ جماعت الدعوةمسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل اور کشمیری عوام کی اخلاقی ،سفارتی و سیاسی محاذ پر حمایت جاری رکھے گی ۔ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دیناہے