بھارت : ویمنز ورلڈ کپ کے ناقص انتظامات ، کھلاڑیوں نے ہوٹل چھوڑ دیا

Womens World Cup

Womens World Cup

بھارت (جیوڈیسک) ویمن ورلڈ کپ کے لئے ناقص انتظامات نے بھارتی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ اڑیسہ میں آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کھلاڑیوں کو بڑے پیمانے پر لال بیگ کی موجودگی پر ہوٹل چھوڑنا پڑ گیا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق اڑیسہ میں آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی خواتین کو جس ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے وہاں سروس کا معیار انتہائی خراب ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس وقت مذید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب غیر ملکی ٹیموں کی خواتین کھلاڑیوں نے بڑے پیمانے پر لال بیگ کی موجودگی پر ہوٹل سے واک آؤٹ کر دیا۔

آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی خواتین کھلاڑیوں نے شکایت کی کہ ہوٹل میں صفائی کے انتظامات انتہائی ناقص ہیں اور جا بجا لال بیگ گشت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس صورتحال میں انتطامیہ کو کچھ اور تو نہ سوجھی تاہم انہوں نے نوے کھلاڑیوں کو دوسرے ہوٹل منتقل کر دیا۔ بھارتی ٹی وی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے ایک کمرے میں دو دو کھلاڑیوں کو ٹھونس رکھا تھا۔